موجودہ دور حکومت میں ریکارڈ 82 کنوؤں سے تیل و گیس کی کامیاب دریافت ہوئی ،گیس کی یومیہ پیداوار 4 ہزار ملین کیوبک فٹ ،اتنی ہی کمی ہے

وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

جمعرات 29 ستمبر 2016 14:00

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 ستمبر۔2016ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں 82 کنوؤں سے تیل و گیس کی کامیاب دریافت ہوئی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ ملک میں گیس کی یومیہ پیداوار 4 ہزار ملین کیوبک فٹ ہے اور اتنی ہی گیس کی کمی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران خالدہ منصور کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ریکارڈ ڈسکوریز ہوئی ہیں۔

اضافی گیس 10 سال سے سسٹم میں نہیں آ رہی۔ ہماری یومیہ پیداوار 4000 ملین کیوبک فٹ ہے۔ اس وجہ سے گیس کی کمی بھی ہوتی ہے۔ اس کو گیس کی درآمد سے پورا کر رہے ہیں۔ ایل این جی اور دیگر درآمد کر رہے ہیں۔ اس وقت 4000 ملین کیوبک فٹ تک ہی گیس کی کمی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ دور حکومت میں ریکارڈ 82 ڈسکوریز ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کوہاٹ، کرک، بنوں ٹل سے پاکستان کی آدھی آئل پروڈکشن ہو رہی ہے۔