پاکستان جنوبی ایشیا کو تباہی سے بچانے کیلئے تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو بھارت کی طرف سے ایل او سی کی خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہئے،
مولانا فضل الرحمن
جمعرات 29 ستمبر 2016 13:59
(جاری ہے)
بھارت سفارتی اور دفاعی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے، ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایسے اقدامات سے بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے اس کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے حق میں نعرے لگ رہے ہیں۔
کشمیری پاکستان کیلئے جانیں قربان کر رہے ہیں، پاکستانی جھنڈا لہرایا جا رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بھارت کو خطے کے بڑے ملک کی حیثیت سے ذمہ دارانہ اقدامات اٹھانا چاہئیں، پاکستان ابھی تک اسی وجہ سے تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا کو خطرے سے دوچار نہیں کرنا چاہتا لیکن پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو ایل او سی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے اور بھارت کو 1949ء کے فائر بندی کے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے پابند کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی سے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر رابطہ میں ہیں، ہمارے ایجنڈے میں او آئی سی کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس بلانا شامل ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے حل کیلئے اسلامی برادر ممالک سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بھارت مسلسل ایل او سی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ بھارت کا مقصد خطے کے امن کو تباہ کرنا ہے۔ سارک کانفرنس منسوخ ہونے کا ذمہ دار پاکستان نہیں بھارت ہے۔ پا کستان کی مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.