وزیر اعظم نواز شریف کا آرمی چیف سے ٹیلی فونک رابطہ

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 29 ستمبر 2016 13:39

وزیر اعظم نواز شریف کا آرمی چیف سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر2016 ء) وزیر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت سے متعلق وزیر اعظم کو بریف کیا، وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائکس کا دعوی جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ٹیلی فونک رابطے میں ایل او سی کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا

متعلقہ عنوان :