بھارت نے لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا‘ وزیردفاع

جمعرات 29 ستمبر 2016 13:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 ستمبر۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا-بھارت نے گزشتہ رات لائن آف کنٹرول پر پانچ سیکٹرز میں چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس سے دو پاکستانی فوجی شہید اور 9زخمی ہو گئے-بھارت کے جانی نقصان کا ابھی علم نہیں ہواجبکہ ترجمان پاک فضائیہ نے خبر دار کیا ہے کہ پاکستان ائیرفورس ہر دم مستعد اور فضائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے تیار ہے‘فضائی سرحدوں کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی-جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارت گزشتہ کچھ دنوں سے اپنے عوام اور میڈیا کو مطمئن کرنے کی کوشش کر رہا ہے لائن آف کنٹرول پر گزشتہ شب پانچ سیکٹرز پرسوچے سمجھے منصوبے کے تحت فائرنگ کی گئی-پاکستانی فورسز نے بھی اسی انداز میں جواب دیاجس انداز میں بھارت کی جانب سے فائرنگ کی گئی-وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اگر سیز فائر کی خلاف ورزی یا لائن آف کنٹرول عبور کرنیکی کوشش کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا-انہوں نے کہا کہ پاکستانی فورسز کی جوابی فائرنگ سے ہونے والے بھارت کے جانی نقصان کا ابھی علم نہیں ہوسکا-ادھر ترجمان پاکستان ائیر فورس نے کہاہے کہ پاک فضائیہ ہردم مستعد اور فضائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے تیار ہے- کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا-ترجمان نے کہا کہ فضائی سرحدوں کی حفاظت ہر قیمت پر کی جائے گی-بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیک کا دعوی جھوٹ پر مبنی ہے-

متعلقہ عنوان :