چین کے قومی دن پر اسلام آباد میں چینی فنکاروں کا شاندار مظاہرہ

پاک چین دوستی اور چین کی ترقی سے متعلق گیت اور رقص پیش کیا گیا

جمعرات 29 ستمبر 2016 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء ) جمہوریہ چین کی 67ویں سالگرہ کے موقع پر چینی فنکاروں نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا ، اپنی فنکارانہ کارکردگی سے چینی ثقافتی گروپ نے پاکستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا تا کہ پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کیا جا سکے ، چینی فنکاروں کا مظاہرہ چین کے قومی دن کے موقع پر پاکستانی بھائیوں بہنوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی تھا ، مظاہرے کے دوران چینی گلوکاروں نے پاک چین دوستی اور چین کی ترقی سے متعلق گیت پیش کئے ،انہوں نے رقص اور فنکارانہ صلاحیتوں کا اس قدر شاندار مظاہرہ کیا کہ حاضرین میں داد دیئے بغیر نہ رہ سکے ، اس تقریب کا اہتمام چینی سفارتخانے کی طرف سے کیا گیا تھا ، جس میں چین کے صوبے ہونان سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے ایک گروپ اور قومی پرفارمنگ آرٹ گروپ نے مختلف روایتی پروگرام پیش کئے ، جنہوں نے حاضرین سے زبردست داد وصول کی اس موقع پر پاکستان کے وزیر اطلاعات پرویز رشید اور خصوصی معاون برائے وزیر اعظم عرفان صدیقی ،پاکستان میں چین کے سفیر سن و ی ڈانگ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

یا د رہے کہ یکم اکتوبر کو چین کا قومی دن چین میں بھی پورے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے ، ہانگ کانگ ، مکاؤ اور دیگر چینی علاقوں میں سرکاری طورپر پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں ، بیجنگ کا تیانان مین اسکوائر سالگرہ کے حوالے سے دلہن کی طرح سجاد دیا گیا ہے ، یہاں قومی رہنماؤں خاص طورپر ماؤ ژی ڈانگ کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :