سرجیکل اسٹرائیکس کا دعوی جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ

ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا آیا ہے اور آگے بھی کرے گا، بھارت اپنی عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ عاصم سلیم باجوہ کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 ستمبر 2016 13:16

سرجیکل اسٹرائیکس کا دعوی جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 ستمبر 2016ء) : ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کراس بارڈ فائر ہوئے ، پاکستان میں ایل او سی پر فائرنگ کو سرجیکل اسٹرائیکس قرار دینا جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھاکہ بھارت اپنی عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کے لیے بھارت نے فائرنگ کر کے اسے سرجیکل اسٹرائیکس کا نام دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ذمہ داری کا ثبوت دیتا رہا ہے اور آگے بھی دیتا رہے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم کسی بھی کارروائی کا بھر پور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ بھارت کی جانب سے دراندازی کے جھوٹ الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ ایل او سی پر کوئی سرجیکل اسٹرائیکس نہیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

کیونکہ ایسا ہو نہیں سکتا کہ کسی ملک میں سرجیکل اسٹرائیکس ہوں اور اسے اسے پتہ نہ ہو۔

پاکستانی فوج نے بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا، انہوں نے بتایا کہ ہم پوری طرح صورتحال پر نظر رکھتے ہوئے ہیں، بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں کیے جانے والے مظالم دنیا کے سامنے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارتی افواج کبھی کبھی شہری آبادی اور مورچوں میں تمیز نہیں رکھتیں اور معصوم لوگوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :