بھارت کا سرجیکل اسٹرائیکس کا دعوی جھوٹ پر مبنی ہے ۔ ترجمان پاک فضائیہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 ستمبر 2016 12:57

بھارت کا سرجیکل اسٹرائیکس کا دعوی جھوٹ پر مبنی ہے ۔ ترجمان پاک فضائیہ

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 ستمبر 2016ء) : ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کو سرجیکل اسٹرائیکس قرار دینے کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فضائی سرحدوں کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ نے بھارت کے سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا کوئی بھی طیارہ سرحد کے قریب بھی نہیں بھٹکا ۔ پاک فضائیہ ملک کی سرحدی حدود کی حفاظت اور دفاع کے لیے ہر دم مستعد ہے۔ پاک فضائیہ کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے بھی ہم وقت تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :