تین سال پہلے پاکستان کی معاشی صورتحال بہت ابتر تھی،پاکستان نے آئی ایم ایف کا تین سالہ پروگرام کا میابی سے حاصل کیا، آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل پاکستان کی نمایاں کامیابی ہے،تین سال پہلے تک مہنگائی کی شرح مسلسل بڑھ رہی تھی،غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کو چھوڑ رہے تھے،موجودہ حکومت نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جانب پیشرفت کی

آئی ایم ایف کے سربراہ ہیرالڈفنگر کا آرٹیکل

جمعرات 29 ستمبر 2016 12:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء) آئی ایم ایف کے سربراہ ہیرالڈفنگر نے کہا ہے کہ تین سال پہلے پاکستان کی معاشی صورتحال بہت ابتر تھی،پاکستان نے آئی ایم ایف کا تین سالہ پروگرام کا میابی سے حاصل کیا اور آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل پاکستان کی نمایاں کامیابی ہے،تین سال پہلے تک مہنگائی کی شرح مسلسل بڑھ رہی تھی،غیر ملکی سرمایہ کارپاکستان کو چھوڑ رہے تھے،موجودہ حکومت نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جانب پیشرفت کی ہے۔

جمعرات کو پاکستان کیلئے آئی ایم ایف مشن کے سربراہ ہیرالڈفنگر نے مضمون لکھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کا تین سالہ پروگرام کا میابی سے حاصل کیا اور آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل پاکستان کی نمایاں کامیابی ہے،پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے بہت کچھ کرنا ابھی باقی ہے،روزگار اور ملازمتوں کے مواقع بڑھانے پر توجہ دینا ہوگی،تین سال پہلے پاکستان کی معاشی صورتحال بہت ابتر تھی۔

(جاری ہے)

سربراہ آئی ایم ایف مشن پاکستان نے کہا کہ اقتصادی شرح نمو اور زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی کم تھے،محصولات وصولی کی شرح انتہائی کم اور بجٹ خسارہ انتہائی زیادہ تھا،تین سال پہلے تک مہنگائی کی شرح مسلسل بڑھ رہی تھی،غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کو چھوڑ رہے تھے،موجودہ حکومت نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جانب پیشرفت کی ہے۔توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ 200ارب سے کم ہوکر 8ارب روپے رہ گیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے ملک میں معاشی بہتری آئی ہے۔