دہشت گردوں کی معاونت، سندھ ہائیکورٹ کے ایک اور جج کا درخواست ضمانت سننے سے انکار

جمعرات 29 ستمبر 2016 12:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء ) سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس ارشد حسین نے دہشت گردوں کی معاونت سے متعلق کیس میں ڈاکٹر عاصم حسین،انیس قائم خانی، روٴف صدیقی اور قادر پٹیل کی درخواست ضمانت سننے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں دہشت گردوں کی معاونت سے متعلق کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین اور قادر پٹیل سمیت پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی اور ایم کیو ایم کے روٴف صدیقی کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی تاہم 2 رکنی بینچ میں شامل جسٹس ارشد حسین نے ذاتی وجوہات پر سماعت سے انکار کردیا۔

بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھیج دیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ درخواست ضمانت کی سماعت پر اسپیشل بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھیج رہے ہیں۔ عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت10 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالرسول میمن نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی اور ایم کیو ایم رہنما روٴف صدیقی کی درخواست ضمانت سننے سے انکار کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :