ابو ظہبی: گاڑیوں کی انشورنس پالیسی میں تبدیلی

جمعرات 29 ستمبر 2016 12:37

ابو ظہبی: گاڑیوں کی انشورنس پالیسی میں تبدیلی

ابو ظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29ستمبر 2016ء): وزیر برائے صنعت وتجارت سلطان بن سعید المنصوری نے گاڑیوں کی انشورنس کے حوالے سے نئی یونیفائیڈ پالیسی کا اعلان کر دیاہے ۔ نئے سسٹم کے تحت کسی بھی حادثے کی صورت میں انشورنس کی رقم 250,000سے 2ملین درہم تک ہو گی۔ پرانا سسٹم پچھلے 27 سال سے نافذالعمل تھا۔

(جاری ہے)

نئے سسٹم کے مطابق گاڑیوں کی الگ اقسام کو دیکھتے ہوئے انشورنس کی جائے گی، ٹریفک قوانین کے مطابق تھرڈ پارٹی کا اس انشورنس کے لیے متفق ہونا ضروری ہو گا۔

حادثے کی صورت میں تباہ یا خراب ہو جانے والی گاڑی کے مالک کو دوسری گاڑی دس دن تک کرائے پر حاصل کرنے کے لیے انشورنس کمپنی واجبات ادا کریگی ۔حادثے کی صورت میں انشورنس شدہ فیملی کے رکن یا ڈرائیور کو 200,000درہم ادا کیئے جائیں گے۔انشورنس کمپنی مارکیٹ ویلیو کے مطابق گاڑی کی مرمت کروانے کی رقم ادا کریگی ۔