بے نظیر ائیر پورٹ :بیرون ملک جانے والے6 مسافر نامکمل دستاویزات پر آف لوڈ

جمعرات 29 ستمبر 2016 12:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 ستمبر۔2016ء) بے نظیر انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر مختلف پروازوں کے ذریعے بیرون ملک جانے والے 6 مسافروں کو ناکافی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پرناکافی دستاویزات پر6 مسافرجہازوں سے آف لوڈ کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آف لوڈ کئے جانے والے مسافروں میں گجرات کا محمد عثمان جو ورک ویزا پرمسقط جا رہا تھا اورپاسپورٹ نمبرغلط درج تھا جبکہ ہری پور کا فہد خان پروٹیکٹرکے بغیر ورک ویزا پر جنوبی افریقہ جا رہاتھا۔دوسری جانب راولپنڈی سے تعلق رکھنے والا محمد حسام سفارتخانے کے لیٹر پر چلی جا رہاتھا اور اپر دیرکا بخت شیروان پروٹیکٹرکے بغیر سعودی عرب جا رہاتھا۔

متعلقہ عنوان :