امریکی سلامتی مشیر سوزن رائس کا بھارتی ہم منصب کو 2 بار فون

بھا رت کو خطے میں کشیدگی نہ بڑ ھا نے کا انتباہ امید ہے پاکستان بھی تمام دہشت گرد تنظیموں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کرے گا، بھارت خطے میں تناؤ نہ بڑھائے ،مشیر امریکی سلامتی

جمعرات 29 ستمبر 2016 12:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 ستمبر۔2016ء) امریکی مشیر قومی سلامتی سوزن رائس نے ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی مہم سے خطے میں امن وامان کا توازن بگڑرہا ہے لہذا بھارت خطے میں تناوٴ نہ بڑھائے۔مشیر قومی سلامتی سوزن رائس نے بھارتی ہم منصب اجے ڈیول کو ٹیلی فون کرکے اْڑی حملے پر تبادلہ خیال سمیت حملے کی مذمت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سوزن رائس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی مہم سے خطے میں امن بگڑ رہا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ نے بھارتی ہم منصب کو دوبارفون کرکے انتباہ کیا کہ کشیدگی کو مزید ہوا نہ دی جائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوزن رائس نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ پاکستان لشکر طیبہ سمیت ہر اس تنظیم کے خلاف کارروائی کرے گا جسے اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیا جاچکا ہے۔ امریکی صدر براک اوباما اس عزم پر قائم ہیں کہ دنیا بھر میں دہشتگردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :