دہشت گردوں کی معاونت سے متعلق کیس:
سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس ارشد حسین کا ملزموں کی درخواست ضمانت سننے سے انکار سپیشل بنچ کی تشکیل کیلئے کیس چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھیج دیا گیا
جمعرات 29 ستمبر 2016 12:30
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دہشت گردوں کی معاونت سے متعلق کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین اور قادر پٹیل سمیت پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی اور ایم کیو ایم کے روٴف صدیقی کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی تاہم 2 رکنی بینچ میں شامل جسٹس ارشد حسین نے ذاتی وجوہات پر سماعت سے انکار کردیا۔
بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھیج دیا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ درخواست ضمانت کی سماعت پر سپیشل بنچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھیج رہے ہیں۔ عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت10 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبدالرسول میمن نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی اور ایم کیو ایم رہنما روٴف صدیقی کی درخواست ضمانت سننے سے انکار کردیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.