صوابی میں فائرنگ، کونسلر بیٹے سمیت جاں بحق

جمعرات 29 ستمبر 2016 12:29

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 ستمبر۔2016ء) خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کونسلربیٹے سمیت جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ یار حسین کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے مقامی کونسلر اور اس کا بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ابھی تک ملزموں کے حوالے سے کچھ بھی واضح نہیں ہوسکا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، فائرنگ کرنے والوں کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :