روہڑی،مسافر گاڑی اور ٹرالر میں تصادم، 10 افراد زخمی

جمعرات 29 ستمبر 2016 12:20

روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء ) سند ھ میں روہڑی کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر گاڑی اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت دس افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

حادثہ قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں مزدوروں کی پک اپ گاڑی مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں دو خواتین سمیت دس افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو روہڑی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ۔ زخمیوں کا تعلق عمرکوٹ اور تھرپارکر کی کولہی برادری سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرالر کو اپنے قبضے میں لے لیا ۔

متعلقہ عنوان :