پشاور،کارکنان کی عدم دلچسپی، رائے ونڈ مارچ کے لئے ٹرین خالی روانہ ہوگئی

جمعرات 29 ستمبر 2016 12:19

پشاور،کارکنان کی عدم دلچسپی، رائے ونڈ مارچ کے لئے ٹرین خالی روانہ ہوگئی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ کے لیے پشاور سے بھی قافلوں کی روانگی کے لیئے بک کرائی گئی ٹرین کارکنوں کی عدم دلچسپی کے باعث خالی روانہ، صوبائی وزیر اور ضلع ناظم کارکنوں کی راہ تکتے رہ گئے۔

(جاری ہے)

رائے ونڈ مارچ کے لیے ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور سے بھی قافلے جمعرات کو روانہ ہوگئے تاہم کارکنوں عدم دلچسپی اور مقررہ وقت پر نہ پہنچنے کے باعث کینٹ ریلوے اسٹیشن پشاور سے پہلی گاڑی کو خالی روانہ ہونا پڑا۔

عوامی ایکسپر یس کے زریعے پشاور سے کارکنوں نے لاہور روانہ ہونا تھا تاہم نو بجے تک کوئی بھی کارکن اسٹیشن نہ پہنچا،کینٹ اسٹیشن پر صوبائی وزیر شاہ فرمان اور ضلع نائب ناظم کارکنوں کی راہ تکتے رہ گئے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ لاہور میں تاریخی احتجاج ہوگا جس کے لیے تین قافلے پشاور سے روانہ ہوگئے جبکہ مرکزی قافلہ جمعہ سے ٹرین کے زریعے پشاور سے لاہور کے لئے روانہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :