جنوبی وزیرستان، چار مہینے بعد پاک افغان سرحد پر انگور اڈہ گیٹ کھول دیا گیا

جمعرات 29 ستمبر 2016 12:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء ) پاک افغان کشیدگی میں کمی پر دو طرفہ تجارت بحال ہوگئی ۔ جنوبی وزیرستان میں چار مہینے بعد انگور اڈہ گیٹ کو کھول دیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چار ماہ قبل پاکستان سیکیورٹی فورسز کی افغان نیشنل آرمی سے جھڑپ کے بعد پاک افغان بارڈر انگور اڈہ کو بند کردیا گیا تھا جس کے بعد تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی تھیں۔ پاکستانی اور افغان قبائل نے دونوں حکومتوں سے متعدد بار انگوراڈہ کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس حوا لے سے دونوں حکومتوں کے مابین مذاکرات کئے گئے جس کے بعد دونوں جانب سے انگور اڈہ گیٹ کھول دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :