کراچی ،کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشت گردوں کو 38، 38 سال قید کی سز۱

دہشت گردوں کو پولیس نے جنوری 2016 میں گرفتار کیا تھا

جمعرات 29 ستمبر 2016 11:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 ستمبر۔2016ء) عدالت نے جرم ثابت ہونے پر کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشت گردوں کو 38، 38 برس قید کی سزا سنا دی ہے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشت گردوں کو پولیس مقابلے، قتل، اقدام قتل اور دھماکا خیزمواد رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر 38، 38 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ سزا پانے والے دہشت گردوں میں حنیف، احمد شاہ، زاہد حسن اور اشرف شامل ہیں۔دہشت گردوں کو ڈیفنس پولیس نے 6 جنوری 2016 کو کراچی سے گرفتار کیا تھا جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ بر آمد ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :