ابوظہبی:خواتین کی میٹرینٹی چھٹی کی طرح مرد بھی والد بننے کی خوشی میں چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے

جمعرات 29 ستمبر 2016 11:46

ابوظہبی:خواتین کی میٹرینٹی چھٹی کی طرح مرد بھی والد بننے کی خوشی میں ..

ابو ظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29ستمبر 2016ء): ابوظہبی کے حاکم شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے حکم نامے پر دستخط کیئے جس کے تحت سرکاری اداروں کے ملازمین کے لیے نئے قوانین کا اجراء کیا گیاہے ۔ نئے قوانین کے مطابق اب کسی بھی بچے کی پیدائش پر نوزائیدہ بچے کی والدہ کو کم از کم تین ماہ کی ” paid leave“ چھٹی بمعہ تنخواہ دی ملے گی۔

(جاری ہے)

جبکہ خوشی کے موقع پر نوازئیدہ بچے کے والد کو بھی تین چھٹیاں ملیں گی۔

جبکہ حاملہ خاتون نوزائیدہ بچہ یا بچی پیدا ہوجانے کے بعد سے لیکر ایک سال تک زچہ بچہ کی دیکھ بھال کرنے کے لیے روزان عام اوقات سے دو گھٹے پہلے تک گھر جا سکے گی ۔نئے حکم نامے کے تحت معذور افراد کے لیے بھی سرکاری ملازمتوں میں خاص کوٹہ مختص کرنے اور معذور افراد کو ملازمیتیں فراہم کرنے کا بھی کہا گیاہے .