بھارتی انتہا پسندوں‌کی جارحیت ، پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا کنسرٹ بھی منسوخ کروادیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 ستمبر 2016 11:45

بھارتی انتہا پسندوں‌کی جارحیت ، پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا کنسرٹ ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 ستمبر 2016ء) : پاک بھارت کشیدگی تو ایک طرف لیکن بھارتی انتہا پسندوں کی انتہا پسندی ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ۔ شفقت امانت علی کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا کنسرٹ بھی منسوخ کروادیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے 15 اکتوبر کو بھارت کے علاقہ گڑ گاؤں میں پرفارم کرنا تھا۔ یہ پروگرام کانسیپٹ انٹرٹینمنٹ کی جانب سے منعقد کیا جانا تھا جسے انتہا پسندوں کی دھمکیوں پر فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی انتہا پسندوں نے بنگلورو میں ہونے والا شفقت امانت علی کا کنسرٹ بھی منسوخ کروادیا تھا۔

متعلقہ عنوان :