حفر الباطن: سعودی شہری کے گردے سے ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد آہنی کیل نکال دیا

جمعرات 29 ستمبر 2016 10:32

حفر الباطن: سعودی شہری کے گردے سے ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد آہنی ..

حفر الباطن:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29ستمبر 2016ء): سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے مشہور شہر حفرالباطن میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے کامیاب آپریشن کے بعد سعودی شہری کے کے گردے سے آہنی کیل نکال دیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شہری کے گردوں میں مسلسل درد رہنے کے بعد جب اس کا ایکسرے کیا گیا تو پتہ چلا کہ داہنی گردے میں ایک آہنی کیل موجود ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کی ٹیم نے اس کیل کو آپریشن کے ذریعے نکالنے کے لیئے گزشتہ روز سعودی شہری کا کنگ خالد جنرل ہسپتال میں آپریشن کیا۔

ڈاکٹروں کی ٹیم نے دوگھنٹوں کے کامیاب آپریشن کے بعد سعودی شہری کے گردے سے آہنی کیل نکال دیا۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ سعودی شہری کے گردے بالکل ٹھیک ہیں ۔ کچھ روز میں مریض کو ہسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔ واضع رہے کہ حفرالباطن کے کنگ خالد ہسپتال کو سعودی عرب کے بڑے ہسپتالوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔