18 سال سے گڑھا کھودنے والے شخص کا دعویٰ ہے کہ اسے خدا نے گڑھا کھودنے کا حکم دیا ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 28 ستمبر 2016 23:46

18 سال سے گڑھا کھودنے والے شخص کا دعویٰ ہے کہ اسے خدا نے گڑھا کھودنے کا ..

18سال سے گڑھا کھودنے والے شخص کا دعویٰ ہے کہ اسے خدا نے گڑھا کھودنے کا حکم دیا ہے۔69سالہ سانتیاگو سانچیز کا کہنا ہے کہ یہ خدا کا م ہے جس کے لیے وہ اپنا ہر لمحہ وقف کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

سانچیز نے یہ گڑھا نما سرنگ مغربی ال سلوا ڈور کے شہر برلن میں بنائی ہے۔ وہ ہر روز اس گڑھے سے 90 پاؤنڈ ملبہ باہر نکالتا ہے۔
اگرچہ سانچیز کا دعویٰ ہے کہ وہ خدا کا کام کر رہا ہے مگرپھر بھی اس کے نقادوں کی کمی نہیں۔ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ پاگل ہو گیا ہے۔