نوجوان نے گمشدہ بریف کیس تلاش کرنے کےلیے پولیس کی مدد مانگی مگر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 28 ستمبر 2016 23:46

نوجوان نے گمشدہ بریف کیس تلاش کرنے کےلیے پولیس کی مدد مانگی مگر پولیس ..

سیاٹل، واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو منشیات رکھنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سیاٹل پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ایک شخص آفیسر ڈوگ جورجنسن کے پاس ایک بریف کیس لایا اور اسے بتایا کہ اپنے کتے کے ساتھ گھومتا ہوا ایک شخص اسے بھول گیا ہے۔
پولیس آفیسر نے مالک کی تلاش کی غرض سے بریف کیس کھولا تو اس میں کوکین کے 4 بڑے اور 27 چھوٹے بیگ بھرے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بریف کیس میں مالک کے آئی ڈی کارڈ اور سیل نمبر کے ساتھ ماریجوانا اور نشے کی دیگر گولیاں بھی تھی۔
بعد میں ایک 19 سالہ لڑکے نے پولیس اسٹیشن سے باہر ہی پولیس آفیسر سے مل کر بریف کیس کے بارے میں پوچھا۔ لڑکےکا کہنا تھا کہ بریف کیس میں اہم کاغذات ہیں، جن کی اسے اشد ضرورت ہے۔پولیس کا کہناہے کہ اس نوجوان کو فروخت کی غرض سے منشیات رکھنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :