عراق کی داعش سے نمٹنے اور موصل کا قبضہ چھڑانے کیلئے امریکا سے مزید فوجی کمک بھیجنے کی درخواست

بدھ 28 ستمبر 2016 22:46

عراق کی داعش سے نمٹنے اور موصل کا قبضہ چھڑانے کیلئے امریکا سے مزید فوجی ..

بغداد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء ) عراق نے جنگجو تنظیم داعش سے ملک کے دوسرے بڑے شہر موصل کو چھڑانے کے لئے امریکا سے فوجی کمک بھیجنے کی درخواست کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کوغیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دوسرے سب سے بڑے شہر موصل پر جنگجو تنظیم داعش نے قبضہ کر رکھا ہے جب کہ وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے موصل کا قبضہ چھڑانے کے لئے امریکا سے مزید فوجی بھیجنے کی درخواست کی ہے۔وزیراعظم حیدر العابدی کی جانب سے لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھائی جائے اور خاص طور پر فوجی ٹرینرز کو عراقی سیکیورٹی فورسز کی تربیت کے لئے بھیجا جائے۔

متعلقہ عنوان :