امریکہ نے دنیا کے تیز ترین رفتار والے ہتھیار کی تیاری شروع کردی
ٹی جی پی کہلانے والا یہ ہتھیار صرف 20 منٹ میں واشنگٹن سے اسلام آباد تک پہنچ سکے گا،رپورٹ
بدھ 28 ستمبر 2016 22:46
میری لینڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) امریکہ نے دنیا کے تیز رفتار ترین ہتھیار پر کام شروع کردیا جو دنیا میں کہیں بھی اپنے ہدف کو صرف ایک گھنٹے میں نشانہ بناسکے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے لاک ہیڈ مارٹن سے تقریباً 15 کروڑ ڈالر کا تحقیقی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت دنیا کا سب سے خطرناک اور تیز رفتار ترین ہتھیار بنایا جائے گا جو دنیا کے کسی بھی ملک میں اپنے ہدف کو صرف ایک گھنٹے کے اندر اندر نشانہ بناسکے گا۔
ٹیکٹیکل بْوسٹ گلائیڈ (ٹی بی جی) کہلانے والا یہ ہتھیار بموں سے لیس ہوگا اور آواز سے 20 گنا زیادہ رفتار (یعنی تقریباً 21 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ) سے پرواز کرتے ہوئے اپنے ہدف کے عین اوپر کئی کلومیٹر بلندی پر پہنچے گا اور بم گرانے کے بعد اتنی ہی تیزی سے ایک لمبا چکر کاٹ کر اپنے اڈے پر واپس پہنچ جائے گا۔(جاری ہے)
یہ طیارے یا ڈرون کی طرح دکھائی ضرور دے گا لیکن یہ ان میں سے کوئی بھی نہیں ہوگا کیونکہ اسے انتہائی بلندی پر محوِ پرواز بی 52 بمبار طیارے سے چھوڑا جائے گا اور یہ فضا ہی میں اپنے انجن پوری طاقت سے اسٹارٹ کردے گا۔
دفاعی تحقیقی منصوبوں کی امریکی ایجنسی (ڈارپا) کی جاری کردہ تخیلاتی تصاویر سے پتا چلتا ہے کہ ٹی بی جی کی شکل ایک بہت بڑے تیر کی نوک جیسی ہوگی تاکہ ہوا کو چیرتے ہوئے انتہائی تیزی سے آگے بڑھ سکے۔ امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ٹی بی جی پر اس لیے تیار کرنا چاہتے ہیں کیونکہ روس اور چین بھی ایسے ہی منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
-
سپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیئے
-
غریب ممالک کے قرضوں کے بوجھ کو تیزی سے کم کرنے کے حل موجود ہیں، اقوام متحدہ
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے آپریشن بحال، مسافروں کو نئی بکنگ کرانے کی ہدایت
-
اقوام متحدہ نے غزہ کے لیے 2.8 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی اپیل کردی
-
عمان،سیلابی ریلے میں بیٹی کو سینے سے لگائے باپ کی ویڈیو نے دل دہلا دیئے
-
سعودی عرب میں ٹریفک چالان پر 50 فیصد رعایت کااعلان
-
غلط اندازہ اسرائیل ایران تصادم بڑھنے کا باعث بنا، امریکی میڈیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترجمے کی مضحکہ خیز غلطی، بھارتی ریلوے اسٹیشن پرلگا بورڈ وائرل ہوگیا
-
کوڑے دان سے ملا سونے، ڈالرزسے بھرا بیگ ایرانی شہری نے مالک کو واپس کردیا
-
کینیڈا،سونے اورکرنسی کی سب سے بڑی چوری، بھارتی اورپاکستانی ملوث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.