تحریک انصاف کو رائیونڈ اڈا پلاٹ پر جلسے کی مشروط اجازت ،39نکات پر مشتمل ضابطہ اخلاق منتظمین کے حوالے

قانون نافذکرنیوالے اداروں ، فوج اورعدلیہ کے خلاف تقاریر نہیں کی جائیں گی ،کسی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہو گی اسٹیج کی اونچائی 20فٹ سے زیا دہ نہیں ہوگی ،مرکزی سٹیج پر بیٹھنے والے افراد کی فہرست 24گھنٹے پہلے مہیا کرنا ہوگی ‘ ضلعی انتظامیہ کا ضابطہ اخلاق

بدھ 28 ستمبر 2016 22:33

تحریک انصاف کو رائیونڈ اڈا پلاٹ پر جلسے کی مشروط اجازت ،39نکات پر مشتمل ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء ) ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو رائیونڈ اڈا پلاٹ پر جلسے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے 39نکات پر مشتمل ضابطہ اخلاق منتظمین کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف لاہور (دیہی) کے ضلعی صدر ظہیر عباس کھوکھر کے نام جا ری کر دہ نو ٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسٹیج کی اونچائی 20فٹ سے زیا دہ نہیں ہوگی ،ا سٹیج کی چاردیواری لوہے کے راڈز سے تیار کی جائے گی،مرکزی سٹیج پر بیٹھنے والے افراد کی فہرست 24گھنٹے پہلے مہیا کرنا ہوگی جبکہ مرکزی سٹیج پر صرف قائدین کو بیٹھنے کی اجازت دی جا ئے گی ۔

یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پنڈال کے اندر کی سکیورٹی پی ٹی آئی رضا کاروں کی ذمہ داری ہوگی اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی ذمہ داری بھی پی ٹی آئی انتظامیہ پر عائدہو گی ، حکومتی /عوامی اثاثہ جات کے کسی قسم کے نقصان کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی اور ۔ ضابطہ اخلاق میں مزید کہا گیا ہے کہ جلسہ گاہ کے اردگرد کسی کو بھی اس کا کاروبار کو زبردستی بند کرنے پر مجبورنہیں کیا جائے گا،قانون نافذکرنیوالے اداروں ، فوج اورعدلیہ کے خلاف تقاریر نہیں کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :