سرینا ولیمز پولیس تشدد کیخلاف آواز اٹھانے کیلئے تیار،بھتیجے کیساتھ ڈرائیونگ کرتے ہوئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں سے خوف محسوس ہوا، ٹینس سٹار

بدھ 28 ستمبر 2016 22:27

سرینا ولیمز پولیس تشدد کیخلاف  آواز اٹھانے کیلئے تیار،بھتیجے کیساتھ ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) امریکا کی عالمی شہرت یافتہ امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے سیاہ فام افراد پر پولیس تشدد پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کے خلاف آواز اٹھانے کا عزم ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ وہ خاموش نہیں رہیں گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹینس اسٹار نے کہا ہے کہ انھیں اپنے نوجوان بھتیجے کے ساتھ ڈرائیونگ کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے خوف محسوس ہوا۔

سرینا ولیمز نے کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران جب انہوں نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کو دیکھا تو انہیں وہ خاتون یاد آ گئیں جس کے بوائے فرینڈ کو پولیس نے بے دردی سے مار دیا تھا۔وہ امریکا میں سیاہ فام برادری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان جاری تناوٴ کے خلاف آواز اٹھانے والی دوسری ایتھلیٹ ہیں۔

متعلقہ عنوان :