جرمنی، پاکستانی پر حملہ آور عراقی پولیس فائرنگ سے ہلاک

بدھ 28 ستمبر 2016 22:25

جرمنی، پاکستانی پر حملہ آور عراقی پولیس فائرنگ سے ہلاک

برلن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) جرمنی کی پولیس نے دارالحکومت برلن کے ضلع موابت میں مہاجرین کے کیمپ میں ایک پاکستانی پر چاقو سے حملہ کرنے والے عراقی شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 29 سالہ عراقی کو شبہ تھا کہ پاکستانی شخص نے اس کی 8 سالہ بیٹی پر جنسی حملہ کیا تھا۔ پاکستانی شخص پر ایک 8 سالہ بچی پر جنسی حملے کے الزام پر پولیس کو کیمپ میں طلب کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق جب پولیس پاکستانی شخص کو ہتھکڑیاں لگاکر گرفتار کرکے لے جارہی تھی کہ بچی کے والد نے راستے میں ہی اس پر چاقو سے یہ کہتے ہوئے حملہ کردیا کہ، 'تم اس سے نہیں بچ سکتے'۔تاہم پولیس کی فائرنگ سے عراقی شخص شدید زخمی ہوگیا اور بعدازاں اْس نے ہسپتال میں دم توڑ دیا، دوسری جانب گرفتار شخص محفوظ رہا۔پولیس نے واقعے میں ملوث افراد کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔اس حوالے سے محکمہ پولیس میں اندرون خانہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، جبکہ پولیس یونین نے گولی مارنے والے افسران کی مذمت کی ہے۔