انٹر مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کم ، اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہی

یوروکی قدرمیں30پیسے کی کمی ریکارڈ، برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید135.50سے بڑھ کر136روپے ہوگئی

بدھ 28 ستمبر 2016 22:19

انٹر مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کم ، اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہی

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرگھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں9پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید104.77روپے سے کم ہوکر104.68روپے اورقیمت فروخت104.82روپے سے کم ہوکر104.73روپے پرآگئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید105.10روپے اورقیمت فروخت105.30روپے پربرقراررہی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں30پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے یوروکی قیمت خرید117روپے سے گھٹ کر116.70روپے اورقیمت فروخت118.50روپے سے گھٹ کر118.20روپے پرآگئی جبکہ50پیسے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید135.50سے بڑھ کر136روپے اورقیمت فروخت137روپے سے بڑھ کر137.50روپے پرجاپہنچی ۔

متعلقہ عنوان :