وفاقی دارا لحکومت میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے رینجرز اور حساس اداروں کا مشترکہ آپریشن

15مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد ، مشتبہ افراد کو متعلقہ تھانو ں میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی گئی

بدھ 28 ستمبر 2016 22:08

وفاقی دارا لحکومت میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے رینجرز اور ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء ) وفاقی دارا لحکومت میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے اسلام آباد پولیس ، رینجرز اور حسا س اداروںٍ کے افسران و جو انو ں کا تھا نہ کورال اورتھا نہ کھنہ کے علا قوں کو رال ، غوری ٹاؤ ن ،کھنہ ڈاک ، سوہا ن ، ضیا مسجد ، شکریا ل اور گر دونو اح میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران15مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد ، مشتبہ افراد کو متعلقہ تھانو ں میں منتقل کر کے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ کو رال اور تھا نہ کھنہ کے علاقوں میں پولیس، رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں نے کو رال ، غوری ٹاؤ ن ،کھنہ ڈاک ، سوہا ن ، ضیا مسجد ، شکریا ل اور گر دونو اح میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران15مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تھا نوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں سے ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ، اسلحہ معہ ایمو نیشن بھی قبضہ پولیس میں لیا گیا ،ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔

متعلقہ عنوان :