بھارتی شہر بنگلورو میں ہونیوالا شفقت امانت علی کا پروگرام منسوخ کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 28 ستمبر 2016 21:47

بنگلورو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28ستمبر 2016ء) بھارتی شہر بنگلورو میں ہونیوالا شفقت امانت علی کا پروگرام منسوخ کر دیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق بھارت میں پاکستانی فنکاروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

معروف پاکستانی گلوکار شفقت علی کا بنگلورو میں ہونے والا پروگرام منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پروگرام پاک بھارت تعلقات کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے۔ شفقت امانت علی نے 30 ستمبر کو ہونیوالے پروگرام میں پرفارم کرنا تھا.

متعلقہ عنوان :