دوسرا ون ڈے،افغان شیروں نے بنگلہ دیش کا غرور خلیج بنگال میں ڈبو دیا

بدھ 28 ستمبر 2016 21:44

دوسرا ون ڈے،افغان شیروں نے بنگلہ دیش کا غرور خلیج بنگال میں ڈبو دیا

میر پور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28 ستمبر۔2016ء ) تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں افغان شیروں نے بنگلہ دیش کا غرور خلیج بنگال میں ڈبو دیا ۔ میر پور کے شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 49.2اوورز میں 208رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، میزبان ٹیم کے لیے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے مصدق حسین 45ناٹ آؤٹ ، مشفیق الرحیم 38اور محمود اللہ 25رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔

افغانستان کیلئے راشد نے 3،اشرف اور غنی نے 2،2جبکہ نوین الحق اور رحمت شاہ نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔

(جاری ہے)

209رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان 63رنز پر 4وکٹیں کھو چکا تھا تاہم محمد نبی اور میر وائس اشرف نے 5ویں وکٹ کے لیے 107رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح کی ڈگر پر ڈالا اور دولت زادران نے آخری اوور کی چوتھی گیند پر چوکا لگا کر افغانستان کو تاریخی فتح سے ہمکنار کرایا ۔ افغانستان کے لیے میر وائس اشرف 57،محمد نبی 49اور محمد شہزاد 35رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے،بنگلہ دیش کے لیے شکیب الحسن نے 4،مصدق حسین نے 2جبکہ تسکین اور مشرفی نے ایک ، ایک شکار کیا ۔اس کامیابی کے ساتھ ہی افغانستان نے سیریز 1-1سے برابر کردی ہے، آخری میچ یکم اکتوبر کو میر پور میں ہی کھیلا جائے گا