یکم اکتوبر سے پشاور میں شروع ہونیوالے آل چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل

بدھ 28 ستمبر 2016 21:08

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) یکم اکتوبر سے پشاور میں شروع ہونیوالے آل چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ‘خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر علی شاہ نے کہا ہے کہ 30 سال کے بعد ملک بھر سے ٹیمیں یکم اکتوبر سے پشاور میں شروع ہونیوالے آل پاکستان چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے پشاور آ رہی ہیں یہ مقابلے پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کئے جارہے ہیں وہ گزشتہ روز آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ‘اجلاس میں قومی ٹیم کے سابق کپتان راجہ عبدالباسط کمال ‘سیکرٹری جنرل اے آئی پی ایس امجد عزیز ملک ‘صدر کے پی سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن جہانزیب صدیق‘سابق انٹرنیشنل فٹبالرز زاہد الخیر ‘قاضی محمد آصف‘غفور اعجاز‘حزب اللہ خان ‘محب اللہ خان‘ غفار خان ‘صغیر احمدبھی موجود تھے‘ انہوں نے کہا کہ پشاور کے عوام کو بیس روزہ مقابلوں سے لطف اندوز ہونے کے بھرپور مواقع ملیں گے ‘ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن ایونٹ پر دو ملین روپے خرچ کررہی ہے جس میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو تمام بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی ‘انہوں نے کہا رکہ اجلاس میں ٹورنامنٹ کے دوران انٹرنیشنل فٹبالرز کو دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا تا کہ وہ بھی پشاور میںآ کرٹاپ ٹیموں کو ایکشن میں دیکھ سکیں‘انہوں نے بتایا کہ ٹیموں میں پی ٹی وی ‘پی آئی اے ‘کے ای ایس سی ‘اسلام آباد‘پنجاب ‘کے آر ایل ‘پولیس‘فاٹا ‘پی اے ایف ‘ کے الیکٹرک اورخیبرپختونخوا شامل ہیں ان ٹیموں کو چار مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ‘انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن ‘پاکستان فٹبال فیڈریشن اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے اشتراک سے مقابلوں کا انعقاد کررہی ہے ‘ٹیکنیکل اور امپائرنگ کمیٹی ملک ہدایت اور قاضی آصف کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے ‘ٹیکنیکل کمیٹی میں زاہد الخیر‘شاکر اللہ ‘احمد لالہ جبکہ امپائرنگ کمیٹی میں انور خان‘ امتیاز علی ‘اکرام اللہ اور عابد خان شامل ہیں جبکہ ملک ہدایت اللہ اور قاضی آصف نگرانی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :