اگر پاکستان کو کشمیر چاہیے تو پھر اس کیساتھ بہار بھی لینا ہو گا: سابق بھارتی جج کی پاکستان کو پیش کش

muhammad ali محمد علی بدھ 28 ستمبر 2016 21:07

اگر پاکستان کو کشمیر چاہیے تو پھر اس کیساتھ بہار بھی لینا ہو گا: سابق ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28ستمبر 2016ء) سابق بھارتی جج نے پاکستان کو پیش کش کی ہے کہ اگر پاکستان کو کشمیر چاہیے تو پھر اس کیساتھ بہار بھی لینا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی جج مارکندے کاجو کے ایک بیان نے بھارت میں طوفان کھڑا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مارکندے کاجو نے فیس بک پر جاری کیے گئے ایک بیان میں پاکستان کو پیش کش کی ہے کہ اگر پاکستان چاہیے تو پھر اس کیساتھ بہار کو بھی لینا ہو گا۔ پاکستان کو یا تو یہ دونوں ریاستیں لینا ہوں گی یا پھر اسے کچھ بھی نہیں ملے گا۔ سابق بھارتی جج کے اس بیان پر بھارتی میڈیا اور سیاستدان سخت سیخ پا دکھائی دیتے ہیں اور ان کِخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :