برطانوی ہوم سیکریٹری ایمبر رڈ کا وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیرِداخلہ نے اپنی برطانوی ہم منصب کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی سیکیورٹی، کاؤنٹر ٹیررازم، امیگریشن ، نارکاٹیکس سمیت مختلف شعبہ جات میں پاک برطانیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق، برطانوی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت

بدھ 28 ستمبر 2016 20:49

برطانوی ہوم سیکریٹری ایمبر رڈ کا وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) برطانوی ہوم سیکریٹری ایمبر رڈ کا وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ٹیلی فونک رابطہ، وزیرِداخلہ نے اپنی برطانوی ہم منصب کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابقہ ہوم سیکریٹری اور موجودہ برطانوی وزیرِاعظم تھریسا مے اور آپ کے درمیان مثالی تعلقات ِکار نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون کی فضا کو مزید مستحکم کر نے میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

برطانوی ہوم سیکرٹری نے کہاکہ نے کہاکہ میں اسی فضاء کو آگے لے جانا چاہتی ہوں۔اس موقع پر برطانوی ہوم سیکرٹری اور وزیرِداخلہ نے سیکیورٹی، کاؤنٹر ٹیررازم، امیگریشن ، نارکاٹیکس سمیت مختلف شعبہ جات میں پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارنے کہاکہ دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات اور برطانوی حکومت کی طرف سے پاکستان کے تحفظات کا ادراک دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کا باعث ثابت ہوگا۔چودھری نثارنے اپنی برطانوی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔