بنگلہ دیش نے اقوام متحدہ سے پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دینے کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 28 ستمبر 2016 20:44

بنگلہ دیش نے اقوام متحدہ سے پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دینے کا مطالبہ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28ستمبر 2016ء) بنگلہ دیش نے اقوام متحدہ سے پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے بھی بھارت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کیخلاف مسلسل زہر اگلنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر سید معظم علی نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت اور بنگلہ دیش میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنا چھوڑ دینا چاہیے۔ پاکستان کے وزیر دفاع کی جانب سے ایٹمی حملوں کی دھمکیوں کے بعد سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دے کر دنیا میں تنہا کیا جائے۔