جنوبی پنجاب کی تنظیمیں تمام طبقات تک شہید قائدین کی سوچ افکارو فلسفے کی روشنی میں نئے سیاسی کلچر کی بنیاد رکھیں گے ۔ مخدوم احمد محمود
بدھ 28 ستمبر 2016 20:21
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) سابق گورنر پنجاب و پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی تنظیمیں تمام طبقات تک بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی سوچ افکار و فلسفے کی روشنی میں صوبے کے اندر نئے سیاسی کلچر کی بنیاد رکھیں گی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کی آرگنائزنگ کمیٹی نے پارٹی تنظیم نو کے سلسلے میں اپنا کام مکمل کر لیا ہے ۔
مرتب کی گئیں سفارشات چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ارسال کر دی گئی ہیں جن کی روشنی میں آئندہ تنظیم کے عہدیداروں کا ۹حتمی فیصلہ وہ خود کرینگے۔ یہ بات انہوں نے جنوبی پنجاب کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین، چوہدری شوکت بسراء، محمود حیات ٹوچی خان، نوازش علی پیرا زدہ، عبدالقادر شاہین،خواجہ رضوان عالم اور شگفتہ چوہدری سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے گفتگو کر تے ہوئے کہی کہ پیپلز پارٹی ملک کی بڑی سیاسی جماعت اور حقیقی اپوزیشن ہے نواز شریف کے لیے بہتر ہو گا کہ وہ 1990ءء کی دہائی کی سیاست کو دوبارہ دہرانے سے گریز کریں دگرنہ انکی انتقامی سیاست کے نتائج بھیانک نکلیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.