بھارت پاکستان سے کھیلنے سے ڈرتا ہے ،دھوکے باز ہے ، جاوید میانداد
بورڈ بھارت کو چھوڑ کر دیگر ملکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پر توجہ دے بی سی سی آئی کے صدر کا بیان بچکانہ اور اس کی کوئی اہمیت نہیں، میڈیا سے گفتگو
بدھ 28 ستمبر 2016 19:04
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) سابق قومی کپتان جاوید میانداد نے صدر بھارتی بورڈ انوراگ ٹھاکر کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کو بھول کر دیگر ملکوں کے ساتھ کرکٹ پر توجہ دے، بھارت ہمیشہ دھوکا دیتا اور پاکستان سے ڈرتا ہے۔اس لیے جب بھی دونوں ملکوں میں کرکٹ کھیلنے کا موقع آئے وہ پیچھے ہٹ جاتا ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہاکہ بی سی سی آئی کے صدر کا بیان بچکانہ اور اس کی کوئی اہمیت نہیں، یاد رہے کہ بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر بھارتی حکومتی جماعت بی جے پی کے لیڈر بھی ہیں، انھوں نے چند روز قبل بیان دیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جاوید میانداد نے کہا کہ رواں برس بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹوئنٹی20 سے قبل پاکستانی ٹیم کو بہت زیادہ دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بسمہ معروف نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.