چیئرمین پی سی بی ، نجم سیٹھی کی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز جیتنے پر قومی ٹیم اور مینجمنٹ کو مبارکباد

بدھ 28 ستمبر 2016 19:02

چیئرمین پی سی بی ، نجم سیٹھی کی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز جیتنے پر قومی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان اور پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز 3-0سے جیتنے( کلین سوئپ) کرنے پر قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ،ہیڈ کوچ مکی آرتھر ،منیجر وسیم باری اور ٹیم کے تمام اراکین کو مبارکبا د دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹیم کے کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن کو تینوں میچوں میں شکست دینا ٹیم ورک اور کھلاڑیوں اور کی محنت کا نتیجہ ہے ٹیم نے باؤلنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہترین کھیل پیش کیا اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس طرح کی کارکردگی آئندہ میچوں میں بھی جاری رہے گی ۔