قومی تھرو بال چمپئن شپ دسمبر میں کھیلی جائے گی

بدھ 28 ستمبر 2016 19:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی تھرو بال چمپئن شپ رواں سال دسمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائیگی۔

(جاری ہے)

پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے مطابق چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں شرکت کرینگی جن میں نیوی ، پولیس ، رینجرز ، کلیگین، پنجاب ، خیبر پختونخواہ ، سندھ ، بلوچستان ، اسلام آباد، آزاد جموں کشمیر ، فاٹا اور گلگت بلتستان شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :