وزیر کھیل نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ کا کریڈٹ وزیر اعظم کو دیدیا

بدھ 28 ستمبر 2016 19:02

وزیر کھیل نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ کا کریڈٹ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی امورو کھیل ریاض حسین پیر زادہ نے ٹی ٹونٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کے کلین سویپ کا کریڈٹ وزیر اعظم نواز شریف کو د ے دیا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ریاض پیر زادہ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے جب پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں ورلڈ ریکارڈ سکور بنایا تو وزیر اعظم نواز شریف میچ دیکھ رہے تھے ،انہوں نے مجھے فون کرکے قومی ٹیم کی حالت پر ناخوشگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ ہورہا ہے تو آپ کیا کررہے ہیں جس پر میں نے وزیراعظم کو کہا کہ ہماری اوپننگ کا برا حال ہے ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ان کے پہلے اوپنرز بدلے گئے دیکھتے ہیں کتنی تبدیلی آتی ہے وزیر کھیل نے سپیکر کو بھارت سے سیریز کی پیشکش بھی کردی ایاز پیرزادہ نے سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ خود بھی کرکٹر رہیں وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی کرکٹ کھیلتے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :