ٹنڈولکر کے زیادہ چھکوں کا بھارتی ریکارڈ دھونی کی دسترس میں آگیا

بدھ 28 ستمبر 2016 17:53

ٹنڈولکر کے زیادہ چھکوں کا بھارتی ریکارڈ دھونی کی دسترس میں آگیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) بھارتی ون ڈے کپتان مہندرا سنگھ دھونی، ساروگنگولی سے آگے نکلنے کے بعد اب سچن ٹنڈولکر کے پیچھے پڑگئے۔ انہیں ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ملکی ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید تین بار گیند کو باؤنڈری کے باہر اچھالنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ٹنڈولکر نے مجموعی طور پر 195 چھکے جڑے جبکہ دھونی کے چھکوں کی تعداد 192 ہے، اس فہرست میں ٹاپ پر شاہد آفریدی 351 چھکوں کے ساتھ موجود اور ان کے ریکارڈ کو توڑنے والا فی الحال دور دور تک کوئی دکھائی نہیں دیتا۔

آفریدی کے بعد 270 چھکے رسید کرنے والے سنتھ جے سوریا ریٹائر ہوچکے، تیسرے نمبر پر 238 سکسرز کے ساتھ موجود کرس گیل کو بھی ون ڈے ٹیم میں منتخب نہیں کیا جارہا۔بھارت کو اگلی ون ڈے سیریز نیوزی لینڈ کے خلاف 16 اکتوبر سے کھلنی ہے جس میں دھونی اپنے سابق کپتان ٹنڈولکر سے آگے نکل سکتے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :