جس طرح ایک عورت اپنے گھریلو امور انجام دیتی ہے وہ کسی مرد کے بس کی بات نہیں ‘ فضیلہ قاضی

بدھ 28 ستمبر 2016 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ گھر کی ذمہ داریاں عورت کے حصہ میں آتی ہیں اور جس طرح ایک عورت اپنے گھریلو امور انجام دیتی ہے وہ کسی مرد کے بس کی بات نہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ بات حقیقت ہے کہ خدا کی ذات نے مرد کو عورت کی نسبت ایک درجہ زیادہ عطاء کیا ہے اب یہ مردوں کے اختیار میں ہے کہ وہ قدرت کی طرف سے دئیے گئے مقام کا استعمال کس طرح ہوتا ہے فیضیلہ قاضی نے کہا اکہ اختلاف رائے ہر شخص کا حق ہے میرا اور میرے شوہر کا بھی اختلاف ہوجاتا ہے مگر وہ صرف ایک حد تک ہوتا ہے ایک گھر مرد اور عورت دونوں مل کر چلاتے ہیں ۔