ہندو انتہا پسندوں کیخلاف بھارتی فنکار ڈٹ گئے

پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں اضافہ ، کرن جوہر، جوہی چاولہ کے بعد سیف علی خان بھی میدان میں آگئے سرحد پار سے آنے والے فنکاروں کے لیے کام کی اجازت دینے کا فیصلہ صرف بھارتی حکومت کو کرنا چاہیے، سیف علی خان

بدھ 28 ستمبر 2016 17:48

ہندو انتہا پسندوں کیخلاف بھارتی فنکار ڈٹ گئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان بھی پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے ہندو انتہا پسندوں کے خلاف بول پڑے ہیں جہاں ان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سرحد پارٹیلنٹ کے لیے کھلی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان بھی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو ملنے والی دھمکیوں کے خلاف سامنے ا?گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیف کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سرحد پار ٹیلنٹ کے لیے بھی کھلی ہے جب کہ سرحد پارٹیلنٹ کیلیے کام کی اجازت دینے کا فیصلہ صرف بھارتی حکومت کو کرنا چاہیے۔سیف علی خان نے کہا کہ ہم آرٹسٹ ہیں صرف محبت اورامن کی بات کریں گے، پاکستانی فنکار امن کا پیغام دے رہے ہیں جب کہ پاکستانی اداکاروں کے بھارتی فلموں میں کام کرنے سے جو ثقافت دکھتی ہے اسے پروان بھی چڑھنا چاہیئے جب کہ کام کرنے کی اجازت کس کو دینی ہے کس کو نہیں یہ فیصلہ حکومت کو قانون کے تحت کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :