حکومت کسانوں کے مطالبات پورے کرے۔پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کامطالبہ

پیپلزپارٹی مزدوروں اورمظلوموں کی جماعت ہے،موجودہ حکومت کو علم نہیں کہ کسان کیا ہوتا ہے،ملک کی معیشت چلانے والا کسان ہے،سندھ طاس معاہدے پرنوازشریف کچھ نہیں کہہ سکتے۔اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی سید خورشید شاہ، قمرزمان کائرہ،میاں منظور وٹو ودیگرکاکسان ریلی سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 28 ستمبر 2016 17:11

حکومت کسانوں کے مطالبات پورے کرے۔پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کامطالبہ

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28ستمبر2016ء) : پیپلزپارٹی کے زیراہتمام کسان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پیپلزپارٹی نے کسانوں کی تحریک کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا،پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ پیپلزپارٹی مزدوروں اور مظلوموں کی جماعت ہے،موجودہ حکومت کو علم نہیں کہ کسان کیا ہوتا ہے۔اس ملک کی معیشت چلانے والا کسان ہے،سندھ طاس معاہدے پر نوازشریف کچھ نہیں کہہ سکتے۔

آج یہاں مال روڈ پر کسان ریلی سے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ، قمرزمان کائرہ،میاں منظور وٹو سمیت دیگر خطاب کررہے تھے۔اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہا کہ بھٹو سمجھتے تھے کہ زمین کا سینہ چیر کر اناج نکالنے والے کسان ہیں۔شہیدبھٹو کی پارٹی کل بھی کسانوں کے ساتھ تھی آج بھی کسانوں کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

کسانوں کا یہ حال دیکھ کر شہید بھٹو کی روح کانپ گئی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو جیلوں میں ڈال کراحتجاج نہیں روکا جاسکتا۔موجودہ حکومت کو علم نہیں کہ کسان کیا ہوتا ہے۔اس ملک کی معیشت چلانے والا کسان ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر نوازشریف کچھ نہیں کہہ سکتے۔اس ملک کی بھوک کو مٹانے والا کسان ہے۔موجودہ حکومت کو کسانوں کا احساس نہیں ہے۔اس ملک کی معیشت چلانے والا کسان ہے۔قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ شہبازشریف تین سال گزر گئے لیکن لوڈشیڈنگ ختم کیوں نہیں کی۔2010ء میں پاکستان گندم بیرون ممالک بھیج رہا تھا۔پیپلزپارٹی کسانوں کی نمائندہ جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب آپ نے کسانوں کو کتنے دھوکے دیے۔