پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کرنے والے بھارتی میڈیا کا بڑا جھوٹ بے نقاب

بھارتی فوج نے اڑی سیکٹر میں 10 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کی تردید کر دی دس حملہ آوروں کے مارے جانے کی خبر میڈیا نے خود بنائی تھی اس میں کوئی حقیقت نہیں ، نادرن کمانڈر آفیسر

بدھ 28 ستمبر 2016 16:53

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کرنے والے بھارتی میڈیا کا بڑا جھوٹ بے نقاب ہو گیا ، بھارتی فوج نے اڑی سیکٹر میں 10 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کی تردید کر دی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق فوج نے اڑی میں 10حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کی تردید کر دی ہے ۔ نادرن کمانڈ آفیسر کاکہنا ہے کہ اڑی سیکٹر میں 10 دراندازوں کو ہلاک کیا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بیان جاری کیا گیا ۔

بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ 10 حملہ آوروں کے مارے جانے کی بے بنیاد خبر میڈیا نے خود بنائی تھی ۔

(جاری ہے)

اڑی حملے کے بعد بھارتی میڈیا انتہائی غیر ذمہ داری سے غلط حقائق نشر کرتا رہا جبکہ ان کے صحافیوں کے قلم زہر اگلتے رہے اور زبانیں نفرت برساتی رہیں ۔ اڑی حملے کے چند دنوں بعد بھارتی میڈیا نے دس دراندازوں کی ہلاکت کی جھوٹی خبر نشر کی تھی ۔واضح رہے کہ مقوضہ کشمیر کے علاقے اڑی میں بھارتی فوج کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے میں 18فوجی مارے گئے تھے جس کے بعد نے حملے کا الزام بغیر تحقیقات کے پاکستان پر عائد کردیا جسے پاکستان نے سختی سے مسترد کردیا۔اڑی حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہیں اور بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔