شیر گڑھ،ٹریفک حادثے میں آڑھتی جاں بحق ، اہل خانہ نے ڈرائیور کومعاف کر دیا

بدھ 28 ستمبر 2016 16:50

شیر گڑھ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) ٹریفک حادثے میں آڑھتی جاں بحق ہو گیا ، اہل خانہ نے ڈرائیور کومعاف کر دیا ۔ تفصیلات کیمطابق حاجی محمد رمضان کے صاحبزادے،محمد عمار ارشد،محمد عرفان ارشد کے والد محترم چوہدری محمد ارشد آڑھتی ضروری کام کے سلسلہ میں بسواری موٹر سائیکل شیر گڑھ سے حجرہ جارہے تھے کہ شیخ پٹرولیم20/D کے قریب تیز رفتار گاڑی نمبری130/SL سوزوکی کلٹس نے ٹکر ماردی جسے محکمہ تعلیم کامانیٹرنگ آفیسر افتخار احمد ولد محمد اشرف کمیانہ سکنہ4/GD چلا رہا تھا شدید ٹکر سے لگے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چوہدری محمد ارشد جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

حاجی محمد مضان والد،چوہدری محمد اصغر ،چوہدری محمد اکبر حقیقی بھائیوں نے واسطے اللہ تعالیٰ کے الزام علیہان کو معاف کرتے ہوئے انکے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہ کروائی ۔

متعلقہ عنوان :