لاہور میں مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ، پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا کر تحقیقات کا آغاز کر دیا

بدھ 28 ستمبر 2016 16:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) لاہور میں مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ، پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں خاتون نے مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں اپنے کزن کو چھریاں مار کر قتل کر دیا ۔مغلپورہ میں رفعت نامی خاتون نے کزن ارشد کو اپنے ہی گھر پر چھریوں کے وار کا نشانہ بنایا۔

ملزمہ کا کہنا ہے کہ والدہ کے انتقال کے بعد ڈیڑھ سال سے اکیلی رہ رہی تھی اور کزن کا گھر آنا جانا رہتا تھا۔گزشتہ رات ارشد گھر آیا تو اس نے ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر چھریوں سے حملہ کردیا، زیادہ خون بہنے کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔پولیس نے ملزمہ رفعت کو حراست میں لے کر آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے اور مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسرے واقعے میں گوالمنڈی میں 35 سالہ عمران بھٹی پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا ۔پولیس کے مطابق عمران گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے جس کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دی گئی ہے اور رپورٹ میں اصل حقائق سامنے آئیں گے۔تیسرے واقعے میں ڈیفنس کے علاقے چاچووالی میں ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ۔ پولیس کے مطابق 43سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیاہے ۔پولیس کے مطابق مقتول کے جسم پر تشدد ے نشانات موجو د ہیں ۔اصل حقائق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :