رائیونڈ مارچ ثابت کریگا قوم حکمرانوں سے تنگ آچکی ،محمد نواز شریف رسوا ہوکر عہدے سے نکالے جائینگے،نعیم الحق

بدھ 28 ستمبر 2016 16:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ رائیونڈ مارچ ثابت کریگا قوم حکمرانوں سے تنگ آچکی ،محمد نواز شریف رسوا ہوکر عہدے سے نکالے جائینگے،وزیراعظم طاقت کے نشے سے باہر آئیں ،عوام کے غصے کا امتحان نہ لیں۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ نواز شریف کی آئین کے حوالے سے بے ادبی انتہا کو پہنچ چکی ہے، پاناما پیپرز پر نواز شریف کو ڈیڑھ ماہ قبل پہلا نوٹس ملا لیکن انہوں نے جواب ہی جمع نہیں کرایا،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وکلا نے قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں اور وہ سر چھپا کر نکل گئے، وہ کسی فورم پر جواب دینا نہیں چاہتے۔

انہوں نے کا کہ یہاں پاکستان کی سرحد کو خطرہ تھا تو وزیراعظم لندن میں شاپنگ کر رہے تھے، ایسے شخص کو وزیر اعظم رہنے کا کوئی حق نہیں۔

(جاری ہے)

نعیم الحق نے کہا کہ نواز شریف کو کہتے ہیں کہ سچ پر پردہ نہ ڈالیں، طاقت کے نشے سے باہر آئیں اور عوام کے غصے کا امتحان نہ لیں، انہوں نے کہا کہ یہ قانون کی جنگ نہیں عوام کی جنگ ہے، 30 ستمبر کو عوام کا سیلاب لاہور آرہا ہے اب مہلت ختم ہوگئی، رائیونڈ مارچ ثابت کرے ا قوم حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے اور نواز شریف رسوا ہوکر عہدے سے نکالے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :