کشمیر سپر لیگ ، مظفرآباد قلندر نے پنچھ یونائٹیڈ کو اور کوٹلی لائنز نے باغ بادشاہ کو شکست دیدی

بدھ 28 ستمبر 2016 16:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء ) کشمیر سپر لیگ میں مظفرآباد قلندر نے پنچھ یونائٹیڈ کو جبکہ کوٹلی لائنز نے دلچسپ مقابلے کے بعد باغ بادشاہ کو ایک وکٹ سے شکست دیدی۔ مظفر آباد قلندر کے اوپنر بیٹسمین علی خان نے کی شاندار سنچری ،مین آف دی میچ قرار پائے۔ پاکستان کے فرسٹ کلاس کھلاڑی علی خان نے اپنی سنچری کشمیری شہید برہان وانی کے نام کی جس پر شائقین کرکٹ نے ان کے اس اقدام کو بھرپور سراہا۔

مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں جاری کشمیر سپر لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں پہلے میچ میں مظفرآباد قلند اور پنچ یونا ئٹیڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کا ٹاس پنچ یونا ئٹیڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں 138رنز سکور کئے۔ مظفرآباد قلندر کے دونوں اوپنرز علی خان اور راجہ نعیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 14.2 اور ز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے فرسٹ کلاس کھلاڑی علی خان نے مظفرآباد کی نمائندگی کرتے ہوئے اس ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری بھی بنائی وہ106رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ مظفرآباد کھیلے گئے اپنے دونوں میچ پونچ یونائیٹڈ اور میرپور وارئیرز سے جیت چکا ہے اب اس کا مقابلہ باغ بادشاہ اور کوٹلی لائنز سے ہو گا۔ دوسر میچ میں باغ بادشاہ نے کوٹلی لائنز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اور ز میں109رنز ہی بنا سکی۔

باغ بادشاہ کی جانب سے راجہ شہزاد نے38 راجہ لیاقت 18اور راجہ عدیل نے15 رنز سکور کئے۔ 110 رنز کے تعاقب میں کوٹلی کی ٹیم بھی لڑکھڑا گئی باغ بادشاہ کے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم نے شاندار فائیٹ بیک کیا اور 19اور ز میں9کھلاڑی آؤٹ کر دئے مگر کوٹلی کے آخری وکٹ نے میچ کی آخری گیند پر سکور بنا کر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ اس طرح کوٹلی نے بھی اپنے ابتدائی دونوں میچ جیت کر اپنی پو زیشن مستعقم کر دی۔

ابھی تک پائنٹس ٹیبل پر مظفرآباد نے دو میچ کھیل کر 4پوئنٹس، کوٹلی نے بھی دو میچ کھیل کر 4 پوئنٹس، باغ نے تین میچ کھیل کر 2پوئنٹس جبکہ میرپور نے 2میچ کھیل کر 2پوئنٹس اور راولاکوٹ تین میچ کھیل کر کوئی بھی پوئنٹس حاصل نہیں کر سکا۔ ان لیگ میچز میں پہلی دو پوزیشن والی ٹیم فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی ابھی تک مظفرآباد اور کوٹلی پوئنٹس ٹیبل پر آگے ہیں لیکن فائنل میں پہنچنے والی دو ٹیموں کا فیصلہ تمام میچز کے بعد ہی ہو سکے گا۔

کشمیر سپر لیگ میں باغ بادشاہ اور میرپور وارئیز کے درمیان ہونے والے میچز کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے رہنما نثار احمد شائق تھے ان کا کھلاڑیوں سے تعارف بھی کروایا گیا اور انھوں مین آف دی میچ حاصل کرنے والے کھلاڑی کو ایورڈ بھی دیا۔ نثار احمد شائق نے باغ بادشاہ کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور انھیں اس ایونٹ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر مبارک باد بھی دی۔

جماعت اسلامی کے رہنما نثار احمد شائیق نے ٹیم کے اعزاز میں اشائیہ بھی دیا اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ باغ بادشاہ کے کپتان ثاقب عباسی نے نثار احمد شائق کے ٹیم کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔ باغ بادشاہ کے کپتان ثاقب عباسی نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے پر ذولفقار عباسی، واجد عباسی، راجہ قیوم خان، نثار احمد شائق اور چیف آرگنائیزر باغ بادشاہ نیئر شہزاد عباسی کا بھی خسوصی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :